بیگو سرائے :10 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا کمارنے بیگو سرائے لوک سبھا سیٹ سے سی پی آئی امیدوار کے طور پر فارم بھرا ہوا۔اس موقع پر بیگو سرائے پہنچنے والوں میں بالی وڈ اداکارہ سورا بھاسکر، انسانی حقوق کے کارکن تیستا سیتلواڈ، گجرات سے رکن اسمبلی اور دلت لیڈر جگنیش میواي، جے این یو کی سابق طالب علم رہنما شہلا راشد وغیرہ شامل رہے۔ کمار اس سیٹ سے مرکزی وزیر اور بی جے پی امیدوار گری راج سنگھ کو چیلنج کر رہے ہیں۔نامزدگی کے لئے پیش کئے گئے حلف نامے میں کنہیا کمار نے سال 2018-19میں کل آمدنی 2,28,290روپے تھی۔وہیں 2017-18میں یہ تعداد6،30،360 تھی نامزدگی میں گزشتہ پانچ سالوں کے مانگے گئے بیورومیں انہوں نے انہی دو مالی سال کی معلومات دی ہے۔دیے گئے حلف نامے میں کنہیا کمار نے بتایا کہ ابھی ان کے پاس 24,000روپے نقد ہیں جبکہ ایک بینک اکاؤنٹ میں 16,3647اور دوسرے میں 50 روپے جمع ہیں۔انہوں نے اپنے آمدنی کا ذریعہ کتابوں اور لیکچرز کی رایالٹی بتایا ہے۔ پیشے کے کالم میں انہوں نے خود کو ’بے روزگار اور آزادقلم کار‘ بتایا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف پانچ مجرمانہ معاملے زیر التوا ہیں۔